کینیڈین نوجوان کی آتش فشاں کے اوپر محبوبہ کو شادی کی پیشکش

جکارتہ: شادی کی پیشکش ایسا موقع ہوتا ہے جسے ٹھکرایا جانا شاید کوئی بھی پسند نہ کرے اس لئے سب نوجوانوں کی خواہش ہوتی ہے کہ ان لمحات کو ہمیشہ کیلئے یادگار بنا لیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق انڈو نیشیا میں بھی ایک کینیڈین نوجوان نے بھی اپنی محبوبہ کو شادی کی پیشکش کرنے کیلئے ایک منفرد انداز اپنایا اور دھواں اگلتے ہوئے آتش فشاں کے اوپر شادی کی پیشکش کر ڈالی۔

محبوبہ نے بھی نوجوان کی محبت اور انداز دیکھتے ہوئے فوراً ہی ہاں کر دی جس کے بعد نوجوان نے اسے انگوٹھی پہنا دی۔ اپنی محبت پا لینے کے موقع پر نوجوان کی خوشی دیدنی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں