فیس بک کا فرینڈز ڈے پر صارفین کے لیے تحفہ

اسلام آباد:- فیس بک نے اپنے سالانہ فرینڈز ڈے کے موقع پر صارفین کے لیے ‘فرینڈز ایوارڈ’ کا اعلان کیا ہے۔ ویسے تو عالمی سطح پر اگست کے پہلے اتوار کو دوستی کا عالمی دن منایا جاتا ہے مگر فیس بک نے چار فروری کو اپنا فرینڈز ڈے بنا رکھا ہے جو کہ درحقیقت کمپنی کی اپنی سالگرہ کا دن ہے۔ چار فروری 2004 میں فیس بک کا آغاز مارک زکربرگ نے کیا۔اور اب وہ 14 سال کی ہوگئی ہے۔ مزید پڑھیں : فیس بک کی یہ دلچسپ ٹِرکس جانتے ہیں؟اس موقع پر فیس بک کی جانب سے فرینڈز
ایوارڈ نامی فیچر متعارف کرایا ہے جو کہ نیوزفیڈ کے اوپر مختلف ویڈیوز کی شکل میں پیغامات ظاہر کرے گا۔ جب صارف کوئی پیغام یا ویڈیو دیکھ لے گا تو صارف کے پاس خود آپشن ہوگا کہ وہ اپنی پسند کے دوستوں کی فرینڈز ایوارڈ لسٹ مرتب کرے یا کمپنی کی مرضی کے مطابق چھوڑ دے۔ یا اس لنک پر جائیں اور اپنی فرینڈز ڈے فلمز کو دیکھ لیں facebook.com/friendsday ۔ فیس بک کی جانب سے تیار کردہ فرینڈز ایوارڈ لسٹ کسی صارف کی کسی دوست کے ساتھ سرگرمیوں پر مبنی ہوگی جیسے بیسٹی یا گریٹ لیسنر وغیرہ۔ فیس بک کی جانب سے ریمارک ایبل فرینڈشپس کے لیے بھی مختصر ویڈیوز تیار کی جائے گی جبکہ فیس بک کیمرہ میں اس حوالے سے نئے فلٹر بھی دیئے گئے ہیں۔ فیس بک نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ وہ لوگوں کی نیوزفیڈ پر وائرل ویڈیوز دکھانے کی تعداد میں کمی کرے گی جبکہ دوستوں اور رشتے داروں کی پوسٹس کو زیادہ ترجیح دے گی۔ اس کا مقصد صارفین کے بامقصد تعلقات کو فروغ دینے میں مدد دینا ہے۔ فیس بک نے دعویٰ کیا کہ 2017 میں 2016 کے مقابلے میں دوستی پر مبنی دوگنا زیادہ پوسٹس ہوئیں جبکہ سالگرہ وغیرہ اس نیٹ ورک کی سرفہرست سرگرمیوں میں سے ایک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں